ورلڈ الیون ،بوم بوم آفریدی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

ورلڈ الیون ،بوم بوم آفریدی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
ورلڈ الیون ،بوم بوم آفریدی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان شاہد آفریدی ورلڈ الیون میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔

ورلڈ الیون ،پاکستان کے درمیان میچ سے قبل ”لالہ “کی انٹری
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ الیون میچ سے محظوظ ہونے کیلئے لاہور کے قذافی سٹیڈیم آگئے۔بوم بوم کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور اس دوران وہ پلیئرز کی بہترین کارکردگی کو سراہتے رہے ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور کالی پینٹ پہنی ہوئی ہے ۔سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے سٹار کھلاڑی کو فئیرویل کا دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شاہد آفریدی نے اس سے معذرت کر لی تھی ۔تاہم اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ شاہد آفریدی کوفئیرویل دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -