عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے: شہباز شریف

عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے: شہباز شریف
عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے: شہباز شریف

  

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ورلڈ الیون کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے ،پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے۔

ورلڈ الیون ،بوم بوم آفریدی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے اپنے بیان میں آزادی کپ میں شرکت کے لئے آنے والے ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کا کہناتھاکہ ورلڈ الیون کے عالمی کرکٹرز کی آمد سے پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے جو پاکستانی قوم کے لئے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے ۔ یہی نہیں دورہ ورلڈ الیون کی لاہور آمد سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید : قومی