سراج الحق نے جماعت اسلامی کی سینئر قیادت کا خصوصی اجلاس 14 ستمبر کو منصورہ لاہور میں طلب کر لیا

سراج الحق نے جماعت اسلامی کی سینئر قیادت کا خصوصی اجلاس 14 ستمبر کو منصورہ ...
سراج الحق نے جماعت اسلامی کی سینئر قیادت کا خصوصی اجلاس 14 ستمبر کو منصورہ لاہور میں طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے 14 ستمبر بروز جمعرات سینئر لیڈر شپ کا خصوصی اجلاس منصورہ میں طلب کرلیاہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں بادشاہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل؟ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی جانب سے طلب کئے جانے والے ہنگامی اجلاس میں احتساب سب کا تحریک کو آگے بڑھانے اور اس سلسلہ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ پانامہ لیکس کے 436 اور بینکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والوں اور این آر او کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کا محاسبہ کیا جاسکے ۔ اجلاس میں ماہرین قانون اور سینئر وکلا کا ایک پینل بھی تشکیل دیا جائے گا جس کے لیے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ کی خصوصی ذمہ داری لگادی گئی ہے ۔

مزید : لاہور