پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا :امریکی سینیٹر ٹم کین
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہے ، ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔
عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے: شہباز شریف
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب کے بعدصحافیوں سے گفتگو میں امریکن سینیٹر ٹم کین کاکہنا تھاکہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اور امریکا پاکستانی افواج کیساتھ ملکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں کیونکہ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔یہی نہیں پوری دنیا کے مسلمان امریکا کیساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔