دنیا مشورہ نہ دے، ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے ہم جانتے ہیں:وسیم اکرم

دنیا مشورہ نہ دے، ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے ہم جانتے ہیں:وسیم ...
دنیا مشورہ نہ دے، ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے ہم جانتے ہیں:وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، ہم جانتے ہیں کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔

ورلڈ الیون ،بوم بوم آفریدی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہناتھاکہ دنیا کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جبکہ ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور دیگر کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے تاہم کسی کو پاکستان کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں کہ میزبانی کیسے کرنی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچ میں ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ یہ ایونٹ ہی بہت بڑا ہے۔

مزید :

کھیل -