پاکستان نے بہت اچھا کھیلا، گرین شرٹس کی باﺅلنگ میں بہت ورائٹی ہے: فاف ڈوپلیسی

پاکستان نے بہت اچھا کھیلا، گرین شرٹس کی باﺅلنگ میں بہت ورائٹی ہے: فاف ...
پاکستان نے بہت اچھا کھیلا، گرین شرٹس کی باﺅلنگ میں بہت ورائٹی ہے: فاف ڈوپلیسی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج بہت اچھے کھیل کا مظاہر ہ کیا ہے ، پاکستان کی باﺅلنگ میں بہت ورائٹی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری کوشش کے باوجود انہوں نے ہمیں ٹارگٹ حاصل نہیں کرنے دیا ۔

پاکستان نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم ورلڈ الیون کو ڈھیر کر دیا

پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ مطلوبہ ہدف جلدی حاصل کر لیں لیکن پاکستانی ٹیم کے بہترین باولنگ اٹیک نے ہمیں ہدف حاصل نہیں کرنے دیا، کل کا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے میچ میں شائقین کی تعداد بہت زیادہ تھی اور ہمیں بھرپور سپورٹ بھی ملی اور امید ہے کہ اگلے میچز میں سٹیڈیم بھرا ہوا ہوگا۔

مزید : کھیل