سری لنکا نیوی نے 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
نئی دہلی (آن لائن) سری لنکا کی نیوی فورس نے بین الاقوامی سمندری سرحد لائن عبور کرنے کے الزام میں 12 بھارتی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔
امریکہ ، چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ ، فوٹیج منظر عام پر آگئی
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن نیوی نے رامس ورام کے ساحلی علاقے میں 12 بھارتی ماہی گیروں کو بین الاقوامی سمندری سرحدی حد تجاوز کرنے کے جرم میں ان کی کشتیوں سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ان ماہی گیروں سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2 ممالک کے ماہی گیر اکثر حادثاتی طور پر ایک دوسرے کے علاقے میں داخل ہو جاتے ہیں اوراس کی سب سے اہم وجہ صحیح جگہ کا پتہ لگانے کے لئے ٹیکنالوجی کی کمی ہے ۔ تاہم اس سے پہلے سری لنکن حکام نے 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا ۔