آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں : راحت فتح علی خان 

آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں : راحت فتح علی خان 
آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں : راحت فتح علی خان 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آئی این پی) نامور گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں راحت فتح علی خان کا کہناتھا کہ میری شہرت اور مقام استا د نصرت فتح علی خان کی نسبت ہے اور میری بھرپور کوشش ہو گی کہ اپنے کام سے اس نام کو مزید نام روشن کروں،اکثر تقریبات میں لوگ استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے نغمے پیش کرنے کی درخواست کرتے ہیں جسے اپنا سرمایہ سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں اس کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی نسبت عزت دی جاتی ہے ۔ گائیکی آسان کام نہیں ہے ،ایسا نہیں کہ گلوکار بن گیا اور سیکھنا چھوڑ دیا بلکہ آج بھی ریاضت کے ساتھ سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں ۔ 

مزید : تفریح