بیگم کلثوم نواز کی وہ قریبی ترین ’’ سہیلی ‘‘ جو ٹی وی چینل پر ان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں

بیگم کلثوم نواز کی وہ قریبی ترین ’’ سہیلی ‘‘ جو ٹی وی چینل پر ان کے بارے ...
 بیگم کلثوم نواز کی وہ قریبی ترین ’’ سہیلی ‘‘ جو ٹی وی چینل پر ان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ، بیگم طاہر ہ اورنگزیب کلثوم نواز کی زندگی کے واقعات بیان کرتے ہوئے رونے لگ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل” جی این این “ کے پروگرام ’حامد میر شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب ان سے آخری دفعہ ملی تو وہ بہت جرات اور دلیری اور بہادری کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کر رہی تھی،مجھے دیکھ کر وہ مسکرائی ،تو میں نے انہیں کہا کہ مجھے لوگ کہ رہے تھے کہ تم جاؤکلثوم بھابی بہت اداس ہے تمہیں دیکھ کر وہ ہنسیں گی،کہتی ہاں نا تاری تمھارے ساتھ میرا کافی وقت گزراہے،تمہیں دیکھ کر ویسے ہی میرا دل خوش ہو جاتا ہے،میرے ساتھ لندن نجمیٰ آپا بھی گئیں تھی،میں تین چار روز وہاں ان کے ساتھ رہی ،پھر انہیں گھر شفٹ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ بہت پرانی باتیں کرتی تھی وہ ہمیں اکثر کہتی کہ اپنوں کی باتوں سے لوگ نہیں تھکتے بس میرے ساتھ دکھ کی باتیں کوئی بھی نہ کرے،میں ایک ہفتہ رہی ان کے ساتھ میری ان سے ہر روزبات ہوتی تھی،انہیں سب کچھ یاد تھا پاکستان میں موجودہر کارکن کا پوچھا مجھ سے اور میں نے انہیں سب کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو چھوٹا بڑا مشورہ ہوتاخاندان کا ہر فرد ان کے پاس آتاتھا تو وہ ان کی رہنمائی کرتی،نواز شریف اور کلثوم نواز آپس میں رشتہ دار نہیں تھے لیکن انہوں نے غیروں میں شادی کر کے بھی ان کے گھر کو جوڑ کر رکھا ،میں نے انہیں اتنا قریب سے دیکھا وہ ہر رشتہ میں بڑی پرفیکٹ تھی۔بیگم طاہرہ اورنگزیب نے روتے ہوئے کہا کہ میں یہ سوچ سوچ کر پریشان ہوتی ہوںکہ کلثوم نواز نواز شریف کی زندگی کا اہم حصہ تھی اب جب وہ نہیں رہیں تو وہ کیا سوچیں گے آگے زندگی میں کیا کریں گے ،اب اس صدمے کو کیسے برداشت کریں گے،ہر مشاورت ان سے کرتے تھے اب کس سے کریں گے ۔اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔واضح رہے کہ طاہرہ اورنگزیب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کے بہت قریب تھیں اور ان کا شمار بیگم کلثوم نواز کے قریبی دوستوں میں کیا جاتا تھا ۔

مزید : قومی