ایک وقت میں صرف ایک ہی کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں:کلکی کوچلن

ایک وقت میں صرف ایک ہی کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں:کلکی کوچلن
ایک وقت میں صرف ایک ہی کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں:کلکی کوچلن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( آن لائن )بھارتی اداکارہ کلکی کوچلن کا کہنا ہے کہ میں ایک وقت میں صرف ایک ہی کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔ 
اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے ایک متعلقہ کام تک محدود رہنا زیادہ آسان ہے وہ ایک ساتھ دوکام درست طریقے سے نہیں کر سکتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کے شروع میں بہت ضدی تھیں ،وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ لکھنا اور ہدایت کاری بھی کرنا چاہتی تھیں اور وہ اپنے ساتھی ہدایت کاروں اور لکھاریوں سے کہتی تھی کہ ان کوداکاری کے ساتھ یہ کام بھی کرنا ہے ،لیکن ان کو وقت کے ساتھ یہ احساس اور سمجھ آئی کہ ہم ایک کام پر فوکس کرتے ہوئے دوسرے کام کو احسن طریقے نہیں سیکھ سکتے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو ایک عام انسان کی طرح سمجھتی ہیں اور کام کرتے ہوئے پہلے کامیابیوں کی بجائے ناکامیوں کو ذہن میں رکھتی ہیں۔ان کی نظر میں کام کی کوئی حد نہیں ہے اور وہ ہر پہلو میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کلکی کوچلن نے فلم یہ جوانی ہے دیوانی،دیو ڈی ، ویٹنگ اور دی گرل ان ییلو بوٹس میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں ۔

مزید :

تفریح -