شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کیلئے بڑے بھائی کو منانے کی کوششیں :نواز شریف کا درخواست پر دستخط کرنے سے انکار ، حکومت خود پیرول پررہا کرے ، درخواست نہیں دوں گا :مسلم لیگ ن کے قائد کا موقف

شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کیلئے بڑے بھائی کو منانے کی کوششیں :نواز شریف کا ...
شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کیلئے بڑے بھائی کو منانے کی کوششیں :نواز شریف کا درخواست پر دستخط کرنے سے انکار ، حکومت خود پیرول پررہا کرے ، درخواست نہیں دوں گا :مسلم لیگ ن کے قائد کا موقف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کیلئے نوازشریف کو منانے کی کوشیں جارہی ہیں جبکہ نواز شریف کی جانب سے پیرول پر رہائی کیلئے حکومت کودرخواست دینے کیلئے رضا مند نہیں ہیں۔

سماءنیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد پیرول پر رہائی کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کو اس بات پر رضامند کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ پیرول پر رہائی کیلئے حکومت کودرخواست دیں لیکن نواز شریف پیرول کی درخواست دستخط کرنے کیلئے رضا مند نہیں ہیں ۔ نوازشریف کا کہناہے کہ حکومت خود پیرول پر رہائی دے میں اس کے لئے درخواست نہیں دو ں گا ۔ ذرائع کے مطابق اگر نواز شریف راضی نہ ہوئے تو حکومت کو خصوصی راضی نامہ جاری کرنا پڑے گا ۔
واضح رہے کہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی رحلت کے باعث حکومت کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قید میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو درخواست دینے کی صورت میں پیرول پر رہاکرنے کا اعلان کیا گیاہے اور اس سلسلے میں تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ۔