شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی،ندا چودھری

شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی،ندا چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ ندا چودھری نے کہا ہے کہ اپنا گھر بسانا میری بھی خواہش ہے ، شادی کے بعد ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔ انٹرویو کے دوران ندا چودھری نے کہا جس لمحے بھی مجھے اچھا لائف پارٹنر مل گیا شادی کر کے ہمیشہ کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر لڑکی نے ایک دن اپنا گھر بسانا ہوتا ہے اور میری بھی خواہش ہے کہ شادی کے بعد مکمل گھریلو زندگی بسر کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوئی۔

مزید :

کلچر -