انعم فیاض پیا گھر سدھار گئیں

انعم فیاض پیا گھر سدھار گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ انعم فیاض پیا گھر سدھار گئی ہیں۔انعم فیاض کی رخصتی گزشتہ روز ہوئی جس میں شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اس ے قبل مہندی اور مایوں کی تقاریب میں بھی فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔یاد رہے کہ انعم فیاض کا نکاح اسد انور سے 2016میں حرم شریف میں نہایت سادگی سے ہواتھا تاہم ان کی رخصتی اب ہوئی ہے۔انعم فیاض کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اس حوالے سے بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں بہت زیادہ پیار کرنے والا جیون ساتھی ملا ہے۔انعم فیاض بہت سے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور ان دنوں ہم ٹی وی سے ان کا سیریل’بندکھڑکیاں‘ بھی نشر کیا جارہا ہے جس کے ڈائریکٹر اسد جبل ہیں۔

مزید :

کلچر -