ناظرین ایک ہی طرح کے چہروں کودیکھ کر بورہوتے ہیں،مومنہ بتول

ناظرین ایک ہی طرح کے چہروں کودیکھ کر بورہوتے ہیں،مومنہ بتول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ وماڈل مومنہ بتول نے کہا ہے کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے۔ مومنہ بتول نے کہا کہ موجودہ دورمیں شوبز کے مختلف شعبوں میں ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے سلسلہ عروج پرہے لیکن کوئی بھی اس بات پرتوجہ نہیں دیتا کہ جوکام اچھا اورمعیاری ہوتا ہے، اس کوسب پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگردیکھا جائے توآج کے سپر اسٹارزبھی توکبھی نئے فنکارہوں گے۔ انہیں بھی توکسی نہ کسی نے موقع دیا ہوگا، لیکن آج کل اکثریت نئے نہیں بلکہ تجربہ کاراورمقبول ترین فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کوترجیح دیتی ہے، جوکہ میرے نزدیک درست نہیں ہے۔ کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ ناظرین ہمیشہ نئے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک ہی طرح کی ایکٹنگ اورچہروں کودیکھ دیکھ کراکثریت بورہوجاتی ہے۔
ایسے میں نئے چہرے پھرچاہے وہ ایکٹنگ میں ہوں یا تکنیکی شعبوں میں، اپنے آئیڈیاز اورصلاحیتوں کے ذریعے شائقین کومتاثرکرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مومنہ بتول نے کہا کہ میں نے جب سلورسکرین پراداکاری کے جوہردکھائے توپہلا ہی تجربہ بہت شانداررہا۔ کیونکہ فلم بینوں کی جانب سے ملنے والا رسپانس بہت ہی اچھوتا تھا، جس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔مومنہ بتول نے کہا کہ بالی ووڈکے ورسٹائل اداکارنصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کرنا توکسی بھی اعزاز سے کم نہ تھا۔ ایک طرف فلم میں کام کرتے ہوئے جہاں بہت کچھ سیکھا، وہیں فیشن کی دنیا میں اپنے تجربے کی بنا پرکچھ ایسا کام بھی کیا، جس کوبہت سراہا گیا۔ اسی لئے میں سمجھتی ہوں کہ نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔

مزید :

کلچر -