نگار چوہدری کی محرم الحرام کے احترام میں شوبز کی مصروفیات ترک

نگار چوہدری کی محرم الحرام کے احترام میں شوبز کی مصروفیات ترک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نگار چوہدری نے محرم الحرام کے احترام میں شوبز کی مصروفیات ترک کردی۔ نگار چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کے احترام میں کوئی ڈرامہ یا شوبز کی کسی بھی قسم کی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گی اور محرموں کے دوران غریب غربا میں نذر نیاز تقسیم کریں گی۔ محرموں کے بعد ڈرامہ میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ میں محرموں کے بعد ہی کروں گی۔

مزید :

کلچر -