میجی شن راشد جوگی نے انٹرنیشنل سٹوڈیو کا آغاز کر دیا
لاہور(شوبز رپورٹر)مشہور جادوگر میجی شن راشد جوگی نے زین علی بٹ کے تعاون سے جی ایم رنگ برنگی دنیا انٹرنیشنل سٹوڈیو کا آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی طاہر نوشاد تھے۔ سٹوڈیو کے پروگرام کو ناصر حسین ڈار ہوسٹ کریں گے جبکہ ڈائریکشن کے فرائض راشد بھٹی انجام دیں گے۔ افتتاح کے موقع پر طاہر نوشاد کا کہنا تھا کہ میرے استاد مستانہ ہمیں ایک ہی بات کہا کرتے تھے کہ نیو ٹیلنٹ پانی اور آواز کی مانند ہوتا ہے جس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی قدر کی ہے اور ان کے لیے جو بھی ہوسکتا ہے ان کی رہنمائی کروں گا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں طاہر انجم، ببو رانا، علی بٹ، ناصر علی بٹ،اشفاق علی خان، عرفان علی اور ماڈل سونو لعل نے شرکت کی۔