آزاد تھیٹر کا ڈرامہ’ ’اکھیاں‘‘ ’’الحمرا تھیٹر فیسٹیول ‘‘میں پیش

آزاد تھیٹر کا ڈرامہ’ ’اکھیاں‘‘ ’’الحمرا تھیٹر فیسٹیول ‘‘میں پیش

لاہور(فلم رپورٹر)آزاد تھیٹر کا ڈرامہ’ ’اکھیاں‘‘ الحمرا تھیٹر فیسٹیول میں گزشتہ روز پیش کیا گیا۔اس ڈرامے کی کہانی رفیع پیر نے تحریر کی جس کے ڈائریکٹر اسلم ملک تھے۔ڈرامے کی کاسٹ میں سرفرازانصاری،عالیہ عباسی،ندیم عباس اور ذوہیب حیدر شامل تھے۔یاد رہے کہ لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اس فیسٹیول میں بہت سے ڈرامہ دکھائے جاچکے ہیں۔ڈائریکٹر اسلم ملک کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کو پہلے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کیا گیا۔

مزید : کلچر