A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

لیجنڈ اداکار لہری کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

لیجنڈ اداکار لہری کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی

Sep 12, 2018

لاہور (فلم رپورٹر) کامیڈی کی دنیا میں انفرادیت رکھنے والے نامور کامیڈین لیجنڈ اداکار لہری کی چھٹی برسی کل13ستمبر بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ سفیر اللہ المعروف لہری نے فلمی کیریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیا جو 30سال تک جاری رہا۔انہوں نے تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا،مزاحیہ اداکاری میں بھی منفرد انداز کے مالک رہے۔اداکار لہری نے نگار فلمی ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کئے، ان کی آخری فلم دھنک 1986ء میں ریلیز ہوئی۔ اداکار لہری کا شمار فلمی صنعت کے سینئر ترین فنکاروں میں ہوتا تھا، ان کی یہ پہلی فلم 1956ء کے اوائل میں نمائش کے لئے پیش کی گئی۔

انہوں نے انسان بدلتا ہے، رات کے راہی،فیصلہ، جوکر، آگ،تم ملے پیار ملا، بہادر، نوکر، بہاریں پھر بھی آئیں گی، افشاں اور رم جھم سمیت کم و بیش تین سوفلموں میں کام کیا۔ لہری پر سب سے پہلے 1985ء میں بیرون ملک فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا اٹیک ہوا، پھر قوت بینائی میں کمی آنے لگی، اس طرح وہ فلمی دنیا سے آہستہ آہستہ کنارہ کش ہوتے چلے گئے۔ان کی زندگی کے آخری ایام میں اداکار معین اختر نے ان کی بڑی دیکھ بھال کی۔لہری 13ستمبر 2012ء کو کراچی میں وفات پا گئے تھے۔

Ba

مزیدخبریں