اداکار احسن خان سٹار آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

12 ستمبر 2018

لاہور (فلم رپورٹر ) فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار احسن خان پر ایوارڈز کی برسات ،ساتواں ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کو سٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔یہ ایوارڈ جیتنے پر احسن خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مجھے اس سال میں سات ایوارڈز ملیں گے ، سٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور میری کوشش ہے کہ میں پہلے سے زیادہ اچھے انداز میں کام کروں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’اڈاری ‘‘ میرے کریئر کا بہترین پراجیکٹ تھا جس میں اپنی ہیرو شپ داؤ پر لگا کر منفی رول ادا کیا تھا اور اس ڈرامے کو ملک بھر میں بے پناہ مقبولیت ملی ۔

مزیدخبریں