عامرخان کو فلم ’’دنگل‘‘ کے ٹیکنیشن کی جان بچانے پراصل ہیرو کا خطاب

عامرخان کو فلم ’’دنگل‘‘ کے ٹیکنیشن کی جان بچانے پراصل ہیرو کا خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بھارتی اداکار عامرخان نے فلم ’’دنگل‘‘ کے ٹیکنیشن شجیت کوئری کی بروقت مدد کر کے ان کی جان بچالی۔ اداکار عامر خان نے ساتھ کام کرنے والے فلم ’’دنگل‘‘ کے ٹیکنیشن شجیت کوئری جو کہ لو لگنے کے باعث ہسپتال لے جائے گئے لیکن کوئی ڈاکٹر ان کو دیکھنے پر راضی نہیں ہو رہاتھا اس پر شجیت کوئری کے گھر والوں کی مدد کی اپیل پر عامر خان دیر کئے بغیر ہسپتال پہنچ گئے اور ان کو طبی فراہم کروائی ۔
ان کے اس عمل پر ان کے مداحوں نے ان کے اس کام کو سراہاتے ہوئے انکو ٹوئٹر پر اپنے ریمارکس میں انہیں اصل ہیرو ہونے کا خطاب دیا ۔
یاد رہے کہ ارجن کپور کی فلم نمستے انگلینڈ اکشے کمار کی کامیاب فلم نمستے لندن کا سیکوئل ہے۔فلم نمستے لندن 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔اپنی دوسری فلم نمستے انگلیڈ کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ کو نمستے لندن پسند آئی تھی تو یقیناً یہ فلم بھی پسند آئے گی، اس کی رومانوی کہانی نہایت منفرد ہے۔اس فلم میں ارجن کپور پرینیتی چوپڑا کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے، یہ دونوں ایک ساتھ 2012 کی فلم ’عشق زادے‘ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔ارجن کا ماننا ہے کہ ان 6 سالوں میں ان کے اور پرینیتی کے درمیان کچھ تبدیل نہیں ہوا۔فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ 19 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -