گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے،مون پرویز

گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے،مون پرویز

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ مون پرویزنے کہاہے کہ گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے اور میں اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں۔ انہوں نے کہامجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا۔ انہوں نے کہا آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھرے گانے گائے جن میں اپنے پرستاروں کی پسند کو ہمیشہ مد نظر رکھا۔

مزید : کلچر