شادی زندگی میں یقیناً بہت اہمیت رکھتی ہے، سونم کپور

شادی زندگی میں یقیناً بہت اہمیت رکھتی ہے، سونم کپور

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور آہوجہ نے کہا ہے کہ شادی زندگی میں یقیناً بہت اہمیت رکھتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور آہوجہ نے زندگی میں شادی کی اہمیت کے حوالے سے بتایا کہ شادی زندگی میں یقیناً بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، اس وقت تک جب تک آپ اپنے لئے بطور ساتھی صحیح شخص کی تلاش کر لیں۔ سونم کپور فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ اور ’’دا زویا فیکٹر ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

مزید : کلچر