نوازشریف کا طیارہ لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کرگیا ، سخت سکیورٹی حصار میں جاتی امراءمنتقل کیا جائے گا

نوازشریف کا طیارہ لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کرگیا ، سخت سکیورٹی حصار میں جاتی ...
نوازشریف کا طیارہ لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کرگیا ، سخت سکیورٹی حصار میں جاتی امراءمنتقل کیا جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کرگیاہے ، کچھ دیر بعد ان کو جاتی عمرہ منتقل کردیا جائیگا ۔

دنیا نیو ز کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کا طیارہ لاہور ائر پورٹ لینڈ کرگیاہے ، کچھ دیر بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سخت سکیورٹی کے حصار میں جاتی عمرہ منتقل کر دیا جائیگا ۔ اس حوالے سے روٹ لگادیاگیاہے اور سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے افسران بھی ان کے ساتھ موجود ہونگے ۔ جاتی عمرہ میں جیل حکام بھی پہنچ چکے ہیں جبکہ نوازشریف کے قریبی رشتہ دار بھی جاتی عمرہ پہنچ چکے ہیں ۔

مزید : قومی