حضرت عمر فاروقؓ کایوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

حضرت عمر فاروقؓ کایوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) خلیفہ دوم مراد رسول ؐ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کایوم شہادت آج یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں مختلف تنظیمیں اور جماعتیں جلسے ، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں مقررین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے فضائل و مناقب ، سیرت و کردار ، جرأت و بہادری اور اسلام کے لیے بے مثال خدمات اور فتو حات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کریں گے اس سلسلہ میں اخبارات خصوصی اشاعت کا اہتمام اور ریڈیو، ٹی وی سمیت دیگر ذرائع ابلاغ خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ ؓ کا یوم شہادت اور اسلامی ہجری سال کے آغاز پر ملک میں عام تعطیل نہ ہونے پر ملک کے مختلف شہروں میں حسبِ سابق پرامن احتجاجی ، مطالباتی جلوس بھی نکالے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -