تحریک انصاف کی پنجاب میں نئے بلدیا تی نظا م کیلئے تیا ریا ں مکمل

12 ستمبر 2018

لاہور( دیبا مرزا سے )حکمران جماعت تحریک انصاف نے آئندہ سال مارچ تک پنجاب میں نیا بلدیا تی نظا م لا نے کی تیا ریا ں مکمل کر لی ہیں۔با وثوق ذرائع کے مطابق اس نئے بلدیاتی نظام میں چیئرمینوں کی آئینی مدت میں تبدیلی سمیت یونین کونسلز کی تعداد اور حلقہ بندیوں میں کمی اور نئی حلقہ بندیا کروانے ‘ چیئرمینوں کو دی جانے والی رقم تین لاکھ روپے سے بڑھا کر 32لاکھ روپے تک کر نے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئے نظام میں صفائی ستھرائی ‘ ایل ڈی اے ‘ٹیپا‘ صحت و تعلیم اور ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک کالج تک بنانے کی سہولتوں کی بھی تجا ویزیں دی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اسمبلی سے قانون سازی کروانے کے لئے محکمہ بلدیات نے سنیئر وزیر پنجاب اور وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کی صدارت میں ہونے والے مختلف اجلاسوں میں اپنی ترامیم بھی تیار کر لی ہیں جن کو آئندہ اسمبلی کے اجلاسوں میں منظور کروالیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق مارچ تک نیا بلدیا تی نظا م لا نے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس نئے بلد یا تی نظا م میں یو نین کو نسلوں کی پرا نی تعداد کو ہی دہرا یا جا ئے گا یا د رہے کے پہلے لاہور کی پرانی یو نین کو نسلز کی کل تعدا د 150 ہوا کرتی تھی لیکن نئی حلقہ بندیو ں کے بعد اس کی لاہور میں تعداد 274ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے نئے بلدیاتی نظا م میں بلدیاتی نظام کی آئینی مدت کو پانچ سال سے کم کرکے تین سال تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس نئے بلدیاتی نظام میں چیئرمین وائس چیئرمینوں کے ساتھ ساتھ کونسلرز کو بھی نہ صرف مکمل طور پر بااختیار بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے بلکہ چیئرمین وائس چیئرمین کے ساتھ ساتھ کونسلرز کو بھی اب ترقیاتی فنڈز براہ راست دئیے جائیں گے جبکہ چیئرمینوں کی ماہانہ رقم تین لاکھ روپے سے بڑھا کر 32لاکھ روپے ماہانہ کر نے کی تجویز دی گئی ہے اور نئے نظام میں صفائی ستھرائی ‘ ایل ڈی اے ‘ٹیپا‘ صحت و تعلیم اور ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک کالج تک بنانے کی سہولت بھی تجویز کی گئی ہے ۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ پنجاب میں برطانوی طرز کا بلدیاتی نظام رائج کیا جائے تاکہ لارڈ مئیرز کاانتخاب بھی براہ راست عوام ہی کریں جب بلدیاتی الیکشن ہوں تو اس کے ساتھ ہی لارڈ مئیرز کا بھی براہ راست الیکشن ہوں اور اسی وقت عوام خود ہی اپنے ووٹ کی پرچی سے اپنا مئیر بھی منتخب کریں ۔ذرائع کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور اور وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں نئے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے حوالے سے بریف کیا جس کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے اب پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد ان ترامیم کو اسمبلی سے باقاعدہ منظور کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں