اعجاز چودھری کوچودھری سرور کی خالی نشست پر سینیٹر بنانے کا فیصلہ

اعجاز چودھری کوچودھری سرور کی خالی نشست پر سینیٹر بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک سے) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز چودھری کو گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی خالی کردہ پنجاب کی سینیٹ کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف نے سنیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں انہیں اپنے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروانے کی ہدائت جاری کردی گئی ہے دوسری جانب لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131سے ہمایوں اختر خان کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کے لئے گرین سگنل دیدیا گیا ہے اور ولید اقبال کو مشیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔اسی طرح سے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124سے کشمیر اسمبلی کے موجودہ ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان کو ٹکٹ کے لئے گرین سگنل دیدیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اعجاز چودھری نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جس میں انہیں ہدائت کی گئی تھی کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں اس نشست پر ھامد خان‘ عمر سر فراز چیمہ بھی امیدوار ہیں ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خفیہ سروے میں این اے 131سے ابرار الحق‘ ولید اقبال‘ حافظ فرحت اور ہمایوں اختر خان کا سروے کروایا گیا تھا جس میں ہمایوں اختر خان فیورٹ قرار پائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسی طرح سے این اے 124سے غلام محی الدین دیوان ‘ محمد مدنی اور شاہد صدیق کا سروے کروایا گیا تھا جس میں غلام محی الدین فیورٹ قرار پائے ہیں کیونکہ حلقہ کے ووٹرز کی تعداد کشمیریوں کی ہے اور وہ بھی کشمیری ہیں اس لئے انہیں ٹکٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -