A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پہلے ہی سال 40ہزار عمرہ زائرین کی خدمت کاریکارڈ بنایا ، ہادی مسارات گروپ

پہلے ہی سال 40ہزار عمرہ زائرین کی خدمت کاریکارڈ بنایا ، ہادی مسارات گروپ

Sep 12, 2018

لاہور(رپورٹ: ڈویلپمنٹ سیل، تصاویر:ندیم احمد) نامور عمرہ کمپنی ہادی مسارات کی سالانہ عمرہ کانفرنس اینڈ تقریب ایوارڈ ز 2018ء میں سیلز پوائنٹ اور بزنس پارٹنرز کے لیے لاکھوں کے کیش انعامات کے علاوہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی چار بڑی ٹریول ایجنسی کے لیے گاڑیوں کا تحفہ ،ہادی مسارات نے پہلے سال ہی 40ہزار عمرہ زائرین کی خدمت کا ریکارڈ بنایا ہے ،نئے سال میں تمام ریکارڈ توڑیں گے،ہادی مسارات اپنے پارٹنر کے لیے جدید ترین سہولیات کے ساتھ عمرہ ویزہ ،ٹرانسپورٹ اور ہوٹل کی فراہمی ایک ساتھ فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار ہادی مسارات گروپ کے ڈائریکٹر محمد یعقوب سیفی نے پی سی لاہور میں ہونے والی سالانہ عمرہ کانفرنس اینڈ تقریب ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عمرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لیاقت علی نے کہا ہادی مسارات ائیر پورٹ ٹو ائیرپورٹ سہولیات فراہم کرے گی،ڈائریکٹر رانا مبین نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں عرصہ سے سعودی عرب میں ضیوف الرحمن کی خدمت کر رہا ہوں نئے سال میں ہادی مسارات نے سب سے اچھے ہوٹلز کا نیٹ ورک بنایا ہے ہم حاجی کی وصولی سے روانگی تک مانیٹر کرتے ہیں ،ڈائریکٹر ہادی مسارات چودھری محمد افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنے سیلز ایجنٹ کو اپنے دفتر میں بیٹھ کر اپروول حاصل کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ عمرہ زائرین کی روانگی سے حرمین شریفین میں موجودگی کے لیے بھی جدید نظام متعارف کرا رہے ہیں،شرکہ ہادی مسارات کے ڈائریکٹر شہزاد احمد چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں ہادی مسارات کے ملک گیر نٹ ورک سے متاثر ہو ا ہوں ،ہم نئے سیشن میں عمرہ زائرین کے لیے حرم کے قریب ترین ہوٹلز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ہم کمٹمنٹ کے مطابق سہولیات فراہم کریں گے،سالانہ عمرہ کانفرنس کے مہمان سینئر اینکر پرسن نصر اللہ ملک نے ضیوف الرحمن کی خدمت کا نیا ریکارڈ بنانے اور ہادی مسارات کی ٹیم کومبارک باد پیش کی،،تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز دانشور سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ضیوف الرحمن کی خدمت کی تاریخ بڑی طویل ہے،انہوں نے کہا کہ حاجیوں کی خدمت تو کفار بھی کیا کرتے تھے اوریا جان مقبول نے کہا ہادی مسارات کی تقریب کا دن بڑا تاریخی ہے 9/11امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کا دن ہے جس کے اثرات افغانستان اور عراق پر سب سے زیادہ پڑے تھے مسلمان آج تک بھگت رہے ہیں،تقریب میں سعودی عمرہ کمپنیوں کے مالکان کے علاوہ موون پل ہوٹل ،انجم ہوٹل کے مارکیٹنگ سٹاف نے شرکت کی سعودی شرکہ مسارات کے مدیر سعود سعدالعتیبی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیں پاکستان آ کر بڑی خوشی ہوتی ہے ،سعودی مہمان مدھی فوازن موقیتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل پاکستان نے شاندار استقبال کر کے بڑا مان بڑھایا ہے ۔

مزیدخبریں