A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

’’کام،کام اور بس کام،کوئی لمحہ آرام کا نہیں‘‘ ’’اسمبلی ہال کا پتہ نہیں تھا ،غلطی سے کیفے چلا گیا‘‘ ’’عاجز بندہ ہوں اللہ نے اپنی رحمت سے نوازا‘‘ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو

’’کام،کام اور بس کام،کوئی لمحہ آرام کا نہیں‘‘ ’’اسمبلی ہال کا پتہ نہیں تھا ،غلطی سے کیفے چلا گیا‘‘ ’’عاجز بندہ ہوں اللہ نے اپنی رحمت سے نوازا‘‘ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو

Sep 12, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکر ٹرسٹ کے عہدیداروں نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی ۔وزیراعلیٰ کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے کتابوں کا سیٹ بھی پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کتابیں دینے پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا ۔ شرکاء نے قومی مسائل پر گفتگو کی اور حل کے لئے سفارشات اور تجاویز بھی پیش کیں۔نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے گفتگو کے دوران بتایا کہ 1989ء میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے 50 کارکنان تحریک پاکستان کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف کے طو رپر گولڈ میڈ ل پیش کئے ۔وزیراعلی عثمان بزدار کے بزرگ سردار عطا بزداربھی ان میں شامل تھے جنہیں قائداعظم ؒ سے ملاقات اور تحریک پاکستان میں خدمات سرانجام دینے کا شرف حاصل ہوا۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ شعبہ خواتین کی کنونیر بیگم مہناز رفیع نے ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کے بارے میں تجاویز پیش کیں ۔وزیراعلیٰ نے تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی طرف سے ایوان قائد اعظم میں شجر کاری کی دعوت بھی قبول کی ۔وزیراعلیٰ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے سے تعلق رکھتے ہیں یہ اللہ کا خاص فضل ہے جس نے پسماندہ علاقے کے بندے کو صوبے کی سب سے بڑی سیٹ پر بیٹھا دیا۔وزیراعلی نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ہم لاہور نہیں آتے تھے کیونکہ ہمیں راستوں کا پتہ نہیں چلتا تھا۔پہلے تحصیل ناظم تھا، پنجاب اسمبلی کا رکن بنا توہال کا پتہ نہیں تھا ۔انہوں نے بتایاکہ جب سے وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالا ہے کام ،کام اوربس کام ہے ۔کو ئی لمحہ آرام کا نہیں ۔اللہ کا بے پایاں کرم ہے جس نے مجھ عاجز کو اس اہم سیٹ پر بٹھایا ہے۔

مزیدخبریں