پنجاب کابینہ میں10نئے وزراء 4،مشیر ،5معاونین خصوصی شامل کرنے کی منظوری ، آج حلف آٹھائینگے

12 ستمبر 2018

 لاہور ( این این آئی) پنجاب کابینہ میں 10 نئے وزراء شامل کرنے کی حتمی منظوری دیدی گئی، کابینہ میں 4 مشیر اور 5 معاونین خصوصی بھی شا مل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ کو 9 وزراء کے ناموں کی منظوری دی تھی اور اب مزید ایک وزیر کے نام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور آج بروز بدھ نئے وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی سے حلف لیں گے ۔ سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوانہ اور محمد حنیف ایڈوائزر ہوں گے جبکہ رفا قت علی گیلانی، امیر محمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان خصوصی معاون ہوں گے۔ 10نئے وزراء کی شمولیت کے بعد پنجاب کا بینہ میں وزرا کی تعداد 33 ہوجائے گی۔یاد رہے پنجاب کی 23رکنی کابینہ نے 27 اگست کو قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا تھا ۔ حلف اٹھانے والوں میں میاں محمود الرشید، علیم خان، فیاض الحسن چوہان، حافظ ممتاز احمد، مخدوم ہاشم بخت، سمیع اللہ چوہدری اور یاسر ہمایوں سرفراز سمیت دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں