روہین عدالت کیس ، عامر لیاقت کا معافی نامہ مسترد ، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

روہین عدالت کیس ، عامر لیاقت کا معافی نامہ مسترد ، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور نجی نیوز چینل کے اینکر عامر لیاقت کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے اْن پر 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے گزشتہ روز عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرام چلائے گئے۔عامر لیاقت نے کیس کے سلسلے میں غیر مشروط معافی نامہ بھی پیش کیا، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہم یہاں تذلیل کروانے کیلئے بیٹھے ہیں اور یہ کوئی طریقہ نہیں کہ توہین عدالت کرکے معافی مانگ لی جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا فرد جرم عائد ہونے کے بعد عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی رہ سکتے ہیں؟جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے۔ عدالت عظمیٰ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے کیلئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -