قصور ، فصل مکئی سے لدا ٹرک اُلٹ گای ،5مزدور جاں بحق ، 16شدید زخمی
قصور،کھڈیاں خاص(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)قصورکے نواحی علاقہ تارا گڑھ چوک میں تیز رفتاری کے باعث لوڈر ٹرک الٹ جانے کی بناء پر پانچ مزدور ہلاک اور16شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال قصور پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مکئی کے بھٹوں سے لوڈر ٹرک کے اوپر ٹرک بھرنے والے مزدور بیٹھے ہوئے تھے اور نامعلوم ڈرائیور ٹرک کو تیزرفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا تارا گڑھ کے قریب آکر اچانک ٹرک بے قابو ہوگیا اور الٹ کر کھیتوں میں جاگر ا ٹرک پر بیٹھے ہوئے مزدور الٹے ہوئے ٹرک کے نیچے دب گئے اس واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیو1122 کا عملہ اور دیہاتیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ریسکیو کا کام شروع کر دیا تاہم جب تک ٹریکٹروں کی مدد سے ٹرک کو کھڑا کیا گیا اس کے نیچے د ب جانیوالے مزدوروں میں سے کرامت علی ،سجاد ،جج ،شہباز سمیت پانچ مزدور ہلاک اور سولہ شدید زخمی ہوگئے جن میں وقاص،مصطفےٰ،رمضان،مشتاق ،انور اور عامر وغیرہ شامل ہیں ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہلاک وزخمی ہونیوالے تما م مزدور قصور کے نواحی دیہاتوں کے رہنے والے ہیں اور وہ محنت مزدوری کرکے اپنا روزگار کماتے تھے۔سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سے ہلاک وزخمی ہونیوالوں کی مالی مدد کی اپیل کی ہے پولیس مصروف کاروائی ہے۔