فاٹا انضمام کے بعد وزارت سیفران ، فاٹا سیکرٹریٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ

فاٹا انضمام کے بعد وزارت سیفران ، فاٹا سیکرٹریٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے فاٹا انضمام کے بعد وزارت سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 14 افغان کمشنریٹ اور چیف کمشنر افغان مہاجرین کو وزارت داخلہ کے ماتحت کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اب فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد وزارت سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ فاٹا انضمام کے تمام تر قبائلی اضلاع کے معاملات اب مرحلہ وار صوبے کو منتقل ہورہے ہیں اس لئے فاٹا سیکرٹریٹ میں چار افغان کمشنریٹ اور چیف کمشنر افغان مہاجرین کو وزارت داخلہ کے ماتحت کیا جائے گا اس طرح قبائلی اضلاع میں گیارہ ہزار لیوی اور سترہ ہزار سات سو خاصہ دار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کو بھی وفاق کے حوالے کیاجائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر