عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا

Sep 12, 2018

لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشیر مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت کی عون چوہدری کی وزیراعلی پنجاب کے مشیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پنجاب حکومت میں عہدہ ملنے کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کا مشکور ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے کہا کہ میری زندگی اور خدمات پاکستان کیلئے وقف ہیں۔عون چوہدری نے نئی ذمہ داری نیک نیتی اوردیانت داری سے سرانجام دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

عون چوہدری

مزیدخبریں