انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں لڑکیاں بازی لے گئیں

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں لڑکیاں بازی لے گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحانات پارٹ (2) میں لڑکیاں بازی لے گئیں ۔ بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مجموعی طور پر پہلی تینو ں پوزیشنز پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے حاصل کیں ۔لاہور تعلیمی بورڈ حکام نے گزشتہ روز سالانہ امتحانات 2018ء میں پوزیشن لینے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ چیئرمین لاہور بورڈ چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈڈاکٹر ریحانہ الیاس اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل بھی موجود تھے ۔چیئرمین لاہور بورڈ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کہا ہمارا یہ مستقبل "ہونہار بِروا کے چکنے چکنے پات" کے مصداق ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج برائے خواتین کی کشف ثنا ء اللہ نے 1100 میں سے 1062 نمبرلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پنجاب کالج کی ہی سجل طارق نے 1058 نمبرلے کر دوسری اور پنجاب کالج کی ہی کشف علی نے 1053نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ طلبا میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہو رکے حسنین مشتاق نے 1045نمبر لے کر حاصل کی جبکہ پری میڈیکل گروپ میں دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے حمزہ احمد اور پنجاب کالج آف سائنس کے حامد ارشد 1044نمبر لے کر حاصل کی طلبا میں تیسری پوزیشن KIPSکالج کے محمد زین نے 1042نمبر لے کر حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ طالبات میں پہلی اور مجوعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار ویمن کی کشف ثناء اللہ نے 1062نمبر لے کر اسی کالج کی سجل طارق نے 1058نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج سے کشف علی نے پری میڈیکل میں اور مجموعی طور پر 1053نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گروپ طلبا میں پنجاب کالج آف سائنس کے اسامہ عقیل نے1051نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دو طلبا محمد حارث اور شیراز احمد نے 1049نمبر لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کے محمد اسامہ نے 1048نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں پنجاب کالج کی ثنا ساجد نے 1034نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کنیئرڈ کالج کی حریم رضا نے 1032نمبر لے کر دوسری ، پنجاب کالج فار ویمن کی عروج عرفان نے 1030نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جنرل سائنس بوائز گروپ میں پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محمد ثاقب رانا نے 1029نمبر لے کر پہلی پنجاب کالج آف کامرس اینڈ سائنس کے محمد عمر فاروق نے 1027نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج آف کامرس کے ہی محمد عمیر ملک نے 1016نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گرلز گروپ میں پنجاب کالج فار ویمن کی فاطمہ شفقت نے 1028نمبر لے کر پہلی اسی کالج کی فاطمہ سلیم نے 1010نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی زینب ناز بٹ نے 1008نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس بوائز گروپ میں پنجاب کالج آف کامرس کے میاں فرقان وقار نے 1005نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمدصفی اللہ جاوید نے 997لے کر دوسری اور پنجاب کالج آف کامرس کے مبین حسن نے 990لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی کامرس گرلز گروپ میں پنجاب کالج کی جویریہ جاوید خان نے 1009 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسپائر کالج فار گرلز کی طالبہ متال آصف اور پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحانات میں شرکت کرنے والی لائبہ بابر نے 999نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج فار ویمن کی ثمرہ الطاف نے997نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ بوائز میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھڈیاں خاص کے عثمان غنی نے 954نمبر لے کر پہلی، سٹارز ڈگری کالج شاہدرہ کے غلام مصطفے نے950نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے تیمور رضا سلطان نے 948نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ طالبات میں علامہ اقبال پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی اِقر ا ء نے 1015نمبر لے کر پہلی ،گورنمنٹ انٹر کالج فار گرلز فیروزوالہ شیخوپورہ کی طیبہ ڈار 993نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن کی عظمی وارث نے 988نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ 2018ء کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طالب علموں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب 12ستمبر بروز بدھ کو صبح 09:00بجے فلیٹیز ہوٹل ایجرٹن روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔جب کہ انٹرمیڈیٹ کے تفصیلی نتائج کا اعلان12ستمبر کو صبح 10:00بجے کیا جائے گا۔ جس میں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز مہمان خصوصی ہونگے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com اور بذریعہ ایس ایم ایس 80029پر بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔واضھ رہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے لاہور بورڈ میں پہلی تین پوزیشنز کے ساتھ مجموعی طور پر 20پوزیشنز ،فیصل آباد بورڈ میں پہلی 3پوزیشنز کے ساتھ مجموعی طور پر 19، ڈی جی خان بورڈ میں پہلی تین پوزیشنز کے ساتھ مجموعی طور پر10پوزیشنز,گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی تین پوزیشنز کے ساتھ مجموعی طور پر28پوزیشنز،بہاولپور بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشنز کے ساتھ مجموعی طور پر10پوزیشنز، ساہیوال بورڈ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ مجموعی طور پر11پوزیشنز،ملتان بورڈ میں پہلی تین پوزیشنز کے ساتھ مجموعی طور پر 11پوزیشنز، راولپنڈی بورڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشنز کے ساتھ مجموعی طور پر 18پوزیشنزاور سرگودہا بورڈ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ مجموعی طور پر10پوزیشنز حاصل کیں اس طرح اس بار پنجاب گروپ آف کالجز نے انٹر میڈیٹ امتحانات پارٹ 2کے سالانہ امتحانات میں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ ز میں کل 137پوعزیشنیں حاصل کیں ۔
انٹر میڈیٹ امتحانات

مزید :

صفحہ آخر -