جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کی انٹر میڈیٹ نتائج میں 7پوزیشنیں لینے پر راوین کو مبارکباد

12 ستمبر 2018

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سینئر فیکلٹی ممبران کی لاہور بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج میں راوئینز کو 7پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ طالبعلموں کی کامیابیاں ان کی مادرِ علمی کااقبال بلند کرتی ہیں۔جی سی یو کے حسین مشتاق اور حمزہ احمد نے پری میڈیکل گروپ(بوائز) میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی،پری انجینئرنگ گروپ (بوائز )میں جی سی یو کے حارث شاہ اور شیراز احمد نے 1049نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ محمد اسامہ نے اسی گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامرس گروپ میں محمد صفی اللہ نے دوسری ،جبکہ آرٹس گروپ میں تیمور رضا سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔محمد حارث اور شیراز احمد کی لڑکوں میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن بنتی ہے۔ جی سی یونیورسٹی کے پوزیشنز ہولڈرکا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا سہرا ان کی مادرِ علمی ،والدین اور اساتذہ کے سر ہے۔

مبارکباد

مزیدخبریں