نصیر آباد،26سالہ خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد

نصیر آباد،26سالہ خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقہ میں 26سالہ خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ سینٹر پوائنٹ فالکن گیٹ کی رہائشی سمر گل نامی 26سالہ خاتون جو کہ ایک فیشن ڈیزائنرتھی اور ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کرتی تھی کی لاش اپنے کمرے میں موجود باتھ روم میں پڑی ہوئی دیکھ کر اس کے والدگل زمان نے پولیس کو اطلاع کردی جس پرانہوں نے پہنچتے ہی لاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی اور جائے وقوعہ سے نمونے لے کر فرانزک لیبارٹری بھی بھجوادیے ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کے والد نے بتایا کہ سمر کو آدھے سر کا درد رہتا تھا ،ہومیوسائیڈ انچارج نے بتایا کہ بظاہر تو آدھے سر کے درد کا اٹیک ہونے پر فرش پر گر گئی جس سے سر پر چوٹ آئی اور موت واقع ہوگئی لیکن اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی