بچوں کی تعلیم کیلئے موٹر وے پولیس اور قائد اعظم لاء کالج کے مابین معاہدہ

بچوں کی تعلیم کیلئے موٹر وے پولیس اور قائد اعظم لاء کالج کے مابین معاہدہ

لاہور(کرائم رپورٹر)پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم ہی کسی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے اور اگر ہم جدید اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی مستقبل کی نسل کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔اِن خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار خاں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور قائدِاعظم لاء کالج کے مابین موٹروے پولیس افسران کے بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی وظائف کے یادداشتی معاہدے کی دستخطی تقریب کے دوران کیا۔یادداشت کے معاہدے پرڈی آئی جی ہیڈکوارٹر راجہ رفعت مختار ،چیف ایگزیکٹیوآفیسر قائدِ اعظم گروپ آف کالجز چوہدری محمد سلیم اور پرنسپل قائدِ اعظم لاء کالج نفیر اے ملک نے دستخط کیے ۔ معاہدے کی رُو سے موٹروے پولیس کے شہید،دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اور حاضر سروس افسران کے بچوں کو ایل ایل بی کے تمام واجبات پر پچاس فیصد رعائت بطور سکالر شپ دی جائے گی۔

آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے کہا کہ آج کل بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم دلوانا ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور بحیثیت سربراہ میری یہ خواہش ہے کہ موٹروے پولیس افسران اپنے بچوں کو پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم حاصل کرنے کے لیے انکی حوصلہ افزائی کریں۔آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ پاکستان ایک خوشحال ملک کے طرح پھلے پھولے۔آئی جی عامر ذوالفقار خاں نے مزید کہا موٹروے پولیس کی ترجیحات میں مدد، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ شامل ہے اور مشکل میں پھنسے مسافروں کو بروقت مدد فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر سی ای او قائدِ اعظم گروپ آف کالجز چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ ان کا ادارہ موٹروے پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرتا ہے اور یہ فورس اپنی ایمانداری اور اچھے اخلاق کے ساتھ برتاؤ کی وجہ سے پوری دُنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔یادداشت کا یہ معاہدہ موٹروے پولیس کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ اس معاہدہ کو قائد اعظم لاء کالج کے دوسرے شہروں میں موجود کیمپس میں بھی لاگو کیا جائے۔مزید پرنسپل قائدِ اعظم لاء کالج نفیر اے ملک نے کہا کہ اُن کے لیے یہ امرباعثِ عزت ہے کہ وہ ایک ایسے ادارے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور عوام دوست پولیسنگ کی وجہ سے پہچان رکھتا ہے ،روڈ سیفٹی کے حوالے سے موٹروے پولیس کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔اس موقع پر موجود موٹروے پولیس کے افسران نے اپنے خیالات

مزید : علاقائی