وزیرمحنت عنصر مجید نے 6سالہ بچی پر ٹیچر کے تشدد کا نوٹس لے لیا

وزیرمحنت عنصر مجید نے 6سالہ بچی پر ٹیچر کے تشدد کا نوٹس لے لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیرمحنت و انسانی وسائل عنصر مجید خان نے ورکرز ویلفیئر پرائمری سکول نشتر کالونی لاہور میں ایک ٹیچر کی طرف سے 6سالہ طالبہ بشریٰ جاوید پر تشدد کے واقعے کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ احمد نائیک کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔وزیرمحنت عنصر مجید خان نے واقعے پرشدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلباء پر تشدد ہرگزبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ قوم کے ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کی ترقی کا ضامن ہیں۔اساتذہ کرام تدریسی عمل کے دوران بچوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔عنصرمجید خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات کی روشنی میں قانون شکنی کے مرتکب ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی