لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج سے دفعہ 144نافذ

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج سے دفعہ 144نافذ

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع راولپنڈی اور ملتان میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جو آج مورخہ بارہ ستمبر یکم محرم الحرام سے نافذ العمل ہوگی دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی محرم الحرام کے دوران لاؤڈ سپیکر کے استعمال فرقہ وارانہ خطبات اور تقاریر سمیت لٹریچر کی تقسیم پر بھی پابندی عائد رہے گی اس کے ساتھ ساتھ مخصوص شہروں میں ڈبل سواری کی پابندی کے علاوہ موبائل فون سروس بھی بند رکھی جائیگی جبکہ دفعہ 144 کے نفاذ کے سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالس میں مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی اور ایسا کرنے والے کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : علاقائی