ڈائیو ایکسپرس کارگو سیکشن کے منیجرکے خلاف 50ہزار ہرجانے کا دعویٰ

ڈائیو ایکسپرس کارگو سیکشن کے منیجرکے خلاف 50ہزار ہرجانے کا دعویٰ

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج قمر اعجاز نے بک کرائی گئی آموں کی تین پیٹیوں میں سے مبینہ طور پر3کلو آم چوری کرنے پر ڈائیو ایکسپرس کارگو سیکشن ٹھوکرنیاز بیگ کے منیجر کو 11اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ صارف عدالت میں پی سی ایس آئی ار سوسائٹی کے رہائشی عبدالرحمان نے ڈائیوایکپسرس کارگو سیکشن ٹھوکرنیاز بیگ کے منیجر کے خلاف 50ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسے آم کی تین پیٹیاں دوست نے گفٹ بھجوائیں ،وہ پیٹیاں لینے ٹھوکرنیاز بیگ کارگو سیکشن گیا ،وہاں اس نے اپنی پیٹیاں کھولیں توشک گزراکہ اس میں سے آم نکالے گئے ہیں۔

اس نے متعلقش مینجر کو شکایت کی لیکن اس کی کوئی بات نہ سنی گئی۔پیٹی سے آم نکال کر غائب کرنے پر اس کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ۔

مزید : علاقائی