ریٹائرڈ ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ریٹائرڈ ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی ا نویسٹی گیشن پولیس نے ریٹائرڈ ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کے اعزاز میں تھانہ نشتر کالونی میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن عمران سیٹھی تھے۔ تقریب میں ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن عمران سیٹھی، ایس ڈی پی اوکاہنہ راجہ فخر بشیر، ایس ایچ او نشتر کالونی محمد عتیق ڈوگر اور انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی خضر حیات واہلہ سمیت اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن عمران سیٹھی نے کہا کہ ہم ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی کی لاہو رپولیس کے لیے بے پناہ خدما ت پر انہیں بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی خضر حیات واہلہ نے اس موقع پر کہا کہ لیاقت علی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور لیاقت علی جیسے اہلکاروں کا پولیس کا مورال بلند کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل لیاقت علی نے کہا کہ افسران اور تھانہ سے بھر پور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ریٹائر منٹ کے بعد بھی لاہور پولیس کا بطور کارکن فرائض سر انجام دیتا رہوں گا۔ آخر میں لیاقت علی کو تمام افسران کی طرف سے اعزازی شیلڈ زکے ساتھ پھول بھی دیئے گئے۔

مزید : علاقائی