الیکٹرک شاک سے جھلسنے والے میاں بیوی مقامی ہسپتال منتقل

الیکٹرک شاک سے جھلسنے والے میاں بیوی مقامی ہسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں الیکٹرک شاک سے جھلسنے والے دونوں میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کی مدد سے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ علی پور گاؤں گھر میں بجلی کا کام کرتے ہوئے 40سالہ اجمل اور قریب بیٹھی اس کی 35سالہ بیوی رضیہ بی بی نامی خاتون الیکٹرک شاک کی وجہ سے جھلس گئے جس کی وجہ سے ان دونوں میاں بیوی کو ریسکیو ٹیم کی مدد سے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

مزید : علاقائی