تھانہ نوانکوٹ کے علاقہ سے شہری کی موٹر سائیکل چوری،مقدمہ درج

تھانہ نوانکوٹ کے علاقہ سے شہری کی موٹر سائیکل چوری،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ نوانکوٹ کے علاقہ سے ایک شہری خالد محمود کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی ، جس کا مقد مہ پو لیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے شہری کے مطابق اس نے اپنی موٹر سائیکل نمبری ایل ای زیڈ 6930ہنڈا ون ٹو فائیو یتیم خانہ ٹر یڈ سنٹر کے باہر کھڑی کی تو نامعلوم چور لے گئے ہیں متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی موٹر سائیکل چوری ہوئے دس روز گزر گئے ہیں لیکن مقامی پو لیس تعاون نہیں کر رہی ۔ ملز موں کو گرفتار کر کے اس کی موٹر سائیکل برآمد کی جائے ۔

مزید : علاقائی