اچھرہ ، نشے دھت ملزمان کی فائرنگ ،4افراد زخمی ،مقدمہ درج نہ ہوسکا

اچھرہ ، نشے دھت ملزمان کی فائرنگ ،4افراد زخمی ،مقدمہ درج نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقہ میں شراب کے نشے میں دھت ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس کو زخمیوں کی طرف سے ملنے والی درخواست کے باوجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے شاہ جمال فاضلیہ کالونی اچھو پان شاپ نزد پردیسی ہوٹل کے قریب ملزمان رؤف عرف روفااور اعظم فوجی شراب کے نشے میں دھت ہوکر علاقے میں گالم گلوچ کررہے تھے کہ چلتے ہوئے اچانک 40سالہ اقبال حسن نامی شہری سامنے آگیاجس پر دونوں اس سے جھگڑا کرنے لگے ان کو چھڑوانے کے لیے اقبال کے دونوں بھائی شہباز اور علی اصغر آگئے جس پر ملزمان نے ان پر سیدھے فائرکرنے شروع کردیے ۔فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ذرائع سے پتہ چلاہے کہ ملزمان نے ان پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے لیے اپنے کسی ساتھی کو فائرمار کر زخمی کرتے ہوئے ہسپتال بھجوانے کے ساتھ ساتھ ملزمان فائرلگنے سے زخمی ہونے والے تینوں بھائیوں کے گھر والوں کو قانونی کارروائی سے رکوانے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -