ایل ڈی اے کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لئے 15رکنی کمیٹی تشکیل

ایل ڈی اے کے ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے لئے 15رکنی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے لاہو رڈویژن کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی‘اس کی خامیوں کی نشاندہی اور نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کی خاطر 15ارکان پر مشتمل ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوماہ رواں کے آخر تک اپنی رپورٹ مکمل کر ے گی ۔چیف میٹرو پولیٹن پلانرایل ڈی اے شکیل انجم منہاس اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے جبکہ پرنسپل ٹاؤن پلانر نیسپاک احمد مسعوداس کے کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی ا ے سید ندیم اختر زیدی اورچیف انجینئر نیسپاک کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے ‘ایم ڈی سوئی گیس ‘چیف ایگزیکٹو لیسکو‘ایم ڈی اے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول و دیگر شامل ہوں گے۔

‘ایم ڈی اے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے نمائندگان شامل ہوں گے ۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ ثمر مسعود صوفی ‘ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ ٹو طارق محمود اورڈائریکٹر ٹیپا کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔