بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے ، کرنل (ر) ہاشم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی صوبہ پنجاب کا اہم مسئلہ ہے جس پر کنٹرول پانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام میں ممانع حمل کے طریقوں اور ماں کی صحت سے متعلق آگہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبائی زیر بہبود آبادی کرنل ر ہاشم ڈوگر نے قلمدان سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز محکمہ بہبود آبادی کا دورہ کیا۔ بعد اذاں صوبائی وزیر نے سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر کے دفتر میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔سیکرٹری بہبود آبادی بشریٰ امان نے وزیر برائے پاپولیشن ویلفیئر کو ادارے کی کارکردگی، سٹرکچر اور جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبے کے بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر متعلقہ شہر کی آبادی پر مشتمل ڈیجیٹل بورڈز آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں اور ایسے ملازمین کی نشاندہی کریں جو اپنی نوکری سے مخلص نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کے لئیے ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو صوبہ بھر کے سکولوں کا دورہ کرکے بچیوں کو ان کے مسائل سے متعلق آگہی دیں۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں فیملی پلاننگ سے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئیے ادارے کو عوام تک ذیادہ سے ذیادہ رسائی حاصل کرنا ہو گی۔ ان ہوں نے کہا کہ بہبود آبادی کا ادارہ اچھا کام کر رہا ہے لیکن مستقبل میں اسے نئے پیغام اور جوش و جذبے کے ساتھ چلایا جائے گا۔ اجلاس میں ادارے کو بہتر بنانے اوراس کا پیغام صوبے کے کونے کونے تک پہنچانے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈشنل سیکرٹری عائشہ رانجھا ، ڈائریکٹر جنرل نعیم السین راٹھور اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔
ہاشم ڈوگر