بلدیہ عظمیٰ کے سپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن
لاہور (جنرل رپورٹر)لارڈ مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پرمیونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے سپیشل اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن یتیم خانہ چوک سے 2ٹرک سامان،سنگھ پورہ منڈی سے 2ٹرک سامان ، اسلام پورہ سے 2ٹرک سامان ،فیروزپورروڈ سے 4ٹرک سامان، دھرمپورہ سے 2ٹرک سامان اور انٹرنیشنل مارکیٹ فیصل ٹاؤن سے 2ٹرک سامان لاد کرسٹورمیں جمع کروادیاگیا۔مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 14ٹرک سامان جس میں ہتھ ریڑھیاں، گیس سلنڈر،پھٹے اور کاؤنٹرز وغیرہ شامل ہیں لاد کرسٹور میں جمع کروایا گیا۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔