نئے پاکستا ن میں لوگ استعفے دینا شروع ہو چکے ہیں،نگہت شیخ

نئے پاکستا ن میں لوگ استعفے دینا شروع ہو چکے ہیں،نگہت شیخ

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔نئے پاکستا ن میں لوگ خود ہی استعفے دینا شروع ہو چکے ہیں۔عاطف میاں،عمران رسول،بابر اعوان کے بعد عامر لیاقت کا استعفیٰ آنے والا ہے ۔تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے آئندہ چند روز میں نئی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔نئے پاکستان کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی ۔انہو ں نے مزید کہا کفاعت اشعاری اور سادگی کا درس دینے والوں نے پہلے 16وزراء کابینہ میں شمال کیے اور چھ مشیروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔بعد ازراں وزیر مملکت داخلہ سفارشی شخص کو لگادیا جاتا ہے اور گزشتہ روز چھ نئے وزراء نے بھی حلف اٹھا لیا ہے کیا اس کو ہم نیا پاکستان اور تبدیلی کہیں گے ۔تحریک انصاف کے پاس ایسا کوئی بھی قابل شخص نہیں ہے جو ملکی معیشت کو کامیابی سے ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکے۔دس سال کے بھوکے لوگ حکومت میں آئے ۔اس وقت پنجابا ور وفاق پر مشرف اور ق لیگ کے لوگوں کا قبضہ ہے کہنے کو نام کی حکومت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1