شہادت فارو ق اعظمؓ و امن سیمینار
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے زیر اہتمام خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ’’شہادت فاروق اعظمؓ و امن سیمینار‘‘ آج یکم محرم الحرام بروز بدھ دو پہر ایک بجے کیسپئن ہوٹل G-3 جوہر ٹاؤن لاہور میں مولانا الطاف حسین گوندل کی زیر صدات منعقد ہوگا جس میں مختلف دینی و مذہبی راہنماء علامہ محمد یوم حسن، مولانا قاری محمد اسلم صدیقی ، مولانا عبداللہ منیر ، مولانا عبدالرب امجد، مولانا مدثر اقبال اورمولانا عثمان غنی فاروقی سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے