قرآن کی تعلیمات پر عمل نہ ہونے سے انتہا پسندی کو فرو غ ملا،ڈاکٹر عبداالصمد مہنا

قرآن کی تعلیمات پر عمل نہ ہونے سے انتہا پسندی کو فرو غ ملا،ڈاکٹر عبداالصمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جامع الازہر یونیورسٹی مصر کے وائس چانسلر کے ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹرعبد الصمد محمد مھنا نے کہاہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو صحیح معنوں کے ساتھ عام آدمی نہ پہنچانے کی وجہ سے فکری تنگ نظری انتہا پسندی کو فروغ ملا۔عالم اسلام کا تابناک مستقبل علم و تحقیق سے وابستہ ہے۔،فکری تنگ نظری کا راستہ روکنے کیلئے اعلیٰ تعلیمی ادارے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے خصوصی دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر حسین محی الدین القادری ڈپٹی چیئرمین منہاج یونیورسٹی لاہور وائس چانسلر ڈاکٹر محمداسلم غوری و دیگر شعبہ جات کے سربراہان نے یونیورسٹی آمد پرایڈوائزر ٹو وائس چانسلر جامع الازہر ڈاکٹر عبد الصمد محمد مھنا اور ڈاکٹر لوئی بن زین بن جعفرکا استقبال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عبد الصمد محمد مھنا کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانفرنس ہال میں مختلف فیکلیلیٹیز اور پی ایچ ڈی پروگرامز بالخصوص سکول آف پیس اینڈ اینٹی ٹرارزم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے اس موقع پر طلبہ و طالبات کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علم کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے عالم انسانیت کی بے مثال خدمت کی۔مجھے خوشی ہے کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے اور تعلیمی نظام جامع الازہر سے مماثلت رکھتا ہے،ڈاکٹر عبد الصمد محمد مھنا کومنہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ بھی کرا یا گیا۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور،شریعہ کالج آف اسلامک سٹڈیز کے پرنسپل ڈاکٹر خان محمد،ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،ضیا المصطفیٰ مکی الازہری،ڈاکٹر شفاقت الازہری،پروفیسر ساجد الازہری،ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی موجود تھے۔